بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں سرعت سے اضافہ

ایشیائی ممالک میں روس اور بھارت میں کیسسز میں بدستور اضافے کا مشاہدہ ہو رہا ہے

1414742
بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  میں سرعت سے اضافہ

ایران میں ایک دن میں مزید 45 اموات کے ساتھ ملک میں جانی نقصان 6 ہزار 685 تک ہو گیا جبکہ 1 ہزار 683 نئے کیسسز کے ساتھ مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 286ہو گئی۔

ملک میں وبا کی بنا پر کم سطح پر متاثرہ علاقوں کے نام سے منسوب کردہ 132 وائٹ زونز  میں  گزشتہ ہفتے مساجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

چین میں 17 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں جوں جوں  تجزیات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اسی تناسب سے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہےم گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 4 ہزار 353 مصدقہ کیسسز سامنے آئے ہیں تو ایک دن میں 111 اموات سے مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 212 تک جا پہنچا ہے۔

الجزائر میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 502 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 723 تک بڑھ گئی ہے۔ ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کے سال کے نکتہ پذیر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں اموات کی تعداد 252 جبکہ متاثرین کی تعداد 16 ہزار 477 تک ہو گئی ہے۔

وائرس سے   بعض  ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے: مصر:525، سعودی عرب :246، بنگلہ دیش:228، مراکش: 188، عراق:109، سوڈان:64، کویت :58، چاڈ:31 اور قطر:14

ابتک 256 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبری کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس ملک میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار 909 ہے۔  یہ اضافہ ملک میں 9 اپریل کے بعد  سب سے زیادہ تعداد میں اضافہ ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں