ترکی میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد کی اموات،کورونا سے مجموعی اموات 3 ہزار 584

گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد کی اموات سے وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 3 ہزار 584 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران  30 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 253 کے نتائج مثبت رہے ہیں

1412249
ترکی میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد کی اموات،کورونا سے مجموعی اموات 3 ہزار 584

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد اور وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد کی اموات سے وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 3 ہزار 584 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران  30 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 253 کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 4 ہزار 917 مریضوں کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 78 ہزار 202 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں