مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ صورتحال

اسوقت امریکہ کے بعد روس میں کورونا کے نئے کیسسز میں تیزی کا مشاہدہ ہو رہا ہے

1411867
مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ صورتحال

ایران جو کہ ایک وقت میں چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ دوسرا ملک تھا اب اس کا نمبر کافی نیچے آگیا ہے،  کل اس ملک میں مزید 63 اموات سے مجموعی جانی نقصان  6 ہزار 418 تک جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 323 کے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 970  تک بڑھ گئی ہے۔

روس میں مزید 95 ہلاکتوں سے  1 ہزار  451 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو اس ملک میں  24 گھنٹوں میں مزید 10 ہزار 102 افراد میں کورونا کی تشخیص سے  متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 370 تک جا پہنچی ہے۔روسی وزیر ِ  ثقافت اولگا لیوبی مووا   میں بھی کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

بھارت میں وائرس  کے اثرات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں پر ایک دن میں2 ہزار 963نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  اموات کی تعداد ایک دن میں 127 رہی ہے، ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 693 ہے۔

بنگلہ دیش میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار کی حد کو عبور کر گئی ہے۔

وبا سے   بعض دیگر ممالک میں اموات کی تعداد: الجزائر 470، مصر452، مراکش 180، سوڈان 45، صومالیہ 38، مالی32، عمان 13م سینیگال 11 اور ایتھوپیا 4۔

افریقی کنٹرول امراض و سد باب سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق خطے میں49ہزار 352 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے تو 1 ہزار 959 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

بر اعظم افریقہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک  جنوبی افریقہ، مصر، مراکش، الجزائر، نائجیریا، گھانا اور کیمرون ہیں۔

سعودی عرب میں مزید 9 اموات سے ملک میں جانی نقصان 200 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 595 کے اضافے کے ساتھ  30 ہزار 251 تک جا پہنچی ہے۔ 

قطر میں 17 ہزار 142 مصدقہ کیسسز ہیں ۔



متعللقہ خبریں