مشرق میں کورونا وائرس کا گراف

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 400 سے تجاوز کر گئی

1405360
مشرق میں کورونا وائرس کا گراف

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ملین 9 لاکھ  کےلگ بھگ ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

الجزائر میں اموات کی تعداد 419، مصر میں 307، مراکش میں 159، سعودی عرب میں 136 اور متحدہ عرب امارات میں 71 ہے۔

مریضوں کی تعداد الجزائر میں 3 ہزار 256، مصر میں 9 ہزار 813، مراکش میں 3 ہزار 897، سعودی عرب میں 16 ہزار 299 اور متحدہ عرب امارات میں 9 ہزار 813 ہو گئی ہے۔

8 افراد کے جانی نقصان کے ساتھ بحرین میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 576 اور 7 اموات کے ساتھ اردن میں مریضوں کی تعداد 444 ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کو وجہ دکھا کر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع دکانوں کو افطار سے پہلے سے لے کر سحر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دکانوں کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 3 بجے تک بند نہ رکھنے والوں کو 5 ہزار شیکل جرمانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 144 ہے۔



متعللقہ خبریں