کورونا وائرس کا ٹیسٹ صرف 5 منٹ میں

امریکی میڈیکل آلات تیار کرنے والی فرم ایبٹ نے ایف ڈی اے سے لائسنس حاصل کرتے ہوئے اس کٹ کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی

1386700
کورونا وائرس کا ٹیسٹ صرف 5 منٹ میں

صرف 5 منٹ کے اندر کووڈ۔19 کا ٹیسٹ  کرنے والی کٹ  کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسڑیشن   سے لائسنس مل گیا ہے۔

میڈیکل ٓلات تیار کرنے والی فرم ایبٹ  کی جانب سے جاری کردہ اعلان  میں واضح کیا گیا ہے کہ فرم کی لیباٹریوں میں تیار کردہ ایبٹ آئی ڈی  ناو کووڈ۔19  کے نام سے ٹیسٹ کٹ ،کورونا وائرس کی مالیکیولر طریقے سے سرعت  سے نتیجہ دلانے میں  کامیاب رہی ہے۔

اعلامیہ میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ یہ کٹ 5 منٹ میں وائرس کے پازیٹیو  ہونے کا تعین کر لیتی ہے   اور نیگیٹو ہونے کی صورت میں اس کے حتمی نتیجے کا دورانیہ  زیادہ سے زیادہ 13 منٹ ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے امریکی ہیلتھ سسٹم کے لیے یومیہ 50 ہزار کٹیں تیار کی جائینگی۔

 



متعللقہ خبریں