مصنوعی ذہانت ادویات کی تیاری میں کامیاب

مصنوعی ذہانت نے 5 سال کے عرصے میں تیار کی جانے والی ایک دوا کو ایک سال کی قلیل مدت میں تیار کر لیا

1358952
مصنوعی ذہانت ادویات کی تیاری میں کامیاب

مصنوعی ذہانت نے پہلی دفعہ ادویات تیار کی ہیں۔

ادویات، برطانوی اور جاپانی دو فارماسوٹیکل کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں سے تیار کی گئی ہیں۔

مرّوج طریقے سے ایک دوا کی تیاری میں اوسطاً 5 سال کا عرصہ لگتا ہے لیکن مصنوعی ذہانت کی مدد سے اسے ایک سال کی مختصر مدت میں تیار کر لیا گیا ہے۔

آبسیس کومپلسیو ڈِس آرڈر  کے مریضوں کے لئے  تیار کی گئی اس دوا  کا انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق دوا کی پیداوار کے دوران  درست مالیکیول کے انتخاب کے لئے  ایک سے زائد فیصلوں کی ضرورت پڑتی ہے  اور مصنوعی ذہانت اس پیچیدہ مرحلے کو نہایت سرعت اور کامیابی سے مکمل کر لیتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق  یہ کامیابی ادویات کے سیکٹر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لئے  ایک سنگِ میل ثابت ہو گی۔



متعللقہ خبریں