جاپان:ڈائمنڈ پرنسسز پر کورونا وائرس کی تشخیص ،219 افراد مبتلا

جاپان کی بندرگاہ پر  لنگر انداز  ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں اب تک عملے سمیت 219 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے

1358632
جاپان:ڈائمنڈ پرنسسز پر کورونا وائرس کی تشخیص ،219 افراد مبتلا

جاپان کی بندرگاہ پر  لنگر انداز  ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں اب تک عملے سمیت 219 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

خبر  کے مطابق، ایک ہفتے قبل جاپان کی بندرگاہ پر  لنگرانداز "ڈائمنڈ پرنسز" نامی بحری جہاز میں موجود ہانگ کانگ کے 80 سالہ شہری میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جو تیزی سے جہاز میں موجود دیگر افراد میں پھیلتی گئی جس کے سبب بحری جہاز کو عملے اور تمام مسافروں سمیت 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر جہاز میں صرف 60 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی  جس کے بعد وہاں موجود تمام افراد کے  تجزیات کیے گئے اور اب ہر بڑھتے دن کے ساتھ دیگر لوگوں میں بھی وائرس پھیلتا جارہا ہے۔

جہاز میں عملے سمیت 531 افراد موجود ہیں اور اب تک 219 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس میں جہاز کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں جب کہ حیران کن طور پر ایک قرنطینہ آفیسر میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس تیزی سے چین سمیت دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے اور متاثرین کی تعداد 44 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور دنیا بھر سے مزید 14 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن 242 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1355 ہوگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں