فیس بُک کو ایک ملین 6 لاکھ لیرا جرمانہ کر دیا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فورم 'فیس بُک'  پر شخصی معلومات کے تحفظ کے ادارے نے ڈیٹا خلاف ورزیوں کی وجہ سے فیس بُک کو ایک ملین 6 لاکھ لیرا جرمانے کی سزا سنا دی

1280944
فیس بُک کو ایک ملین 6 لاکھ لیرا جرمانہ کر دیا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فورم 'فیس بُک'  پر شخصی معلومات کے تحفظ کے ادارے نے ڈیٹا خلاف ورزیوں کی وجہ سے فیس بُک کو ایک ملین 6 لاکھ لیرا جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ادارے  نے کہا ہے کہ فیس بک کی خلاف ورزیوں نے صارفین  کے نام، جنسیت، تاریخ پیدائش، مدنی حالت، تعلیمی ریکارڈ، دینی حیثیت، ملک، محل وقوع، حالیہ دنوں میں فیس بک پر صارف کی سرچ، صارف  کے لائیک کردہ 500 کے قریب اہم فیس بک پیجز جیسے اعداد و شمار کو متاثر کیا ہے۔

ادارے کے مطابق فیس بک کو ترکی زبان میں استعمال کرنے والے 2 لاکھ 80 ہزار 959 صارفین کا مذکورہ ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

ادارے نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لئے قانون کی عائد کردہ ضروری اداراتی و تکنیکی تدابیر اختیار نہ  کرنے اور ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے   کی وجہ سے فیس بُک کو ایک ملین ایک لاکھ 50 ہزار لیرا  جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

علاوہ ازیں صارفین کے شخصی ڈیٹا کے غیر قانونی طریقے سے غیر متعلقہ افراد تک پہنچنے کی بروقت وارننگ نہ دینے کی وجہ سے بھی فیس بک کے لئے  4 لاکھ 50 ہزار لیرا  جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح مذکورہ ڈیٹا خلاف ورزیوں کی وجہ سے فیس بُک کے لئے کُل ایک ملین 6 لاکھ لیرا  جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں