تحفظ ماحول کی بربادی میں سیاست دانوں کا بھی ہاتھ ہے: تھنبرگ

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاس کے موقع تھنبرگ نے کہا کہ انسان پریشان ہیں، ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور سیاستدان پیسے اور اقتصادی ترقی کی خام خیالی میں مصروف ہیں

1275217
تحفظ ماحول کی بربادی میں سیاست دانوں کا بھی ہاتھ ہے: تھنبرگ

تحفظ ماحول کے لیے سرگرم کم عمر سویڈش شہری گریٹا تھنبرگ نے موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد کی ہے۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاس کے موقع انہوں نے کہا کہ انسان پریشان ہیں، ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور سیاستدان پیسے اور اقتصادی ترقی کی خام خیالی میں مصروف ہیں۔

تھنبرگ نے سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایسی بے عملی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں۔

 اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا کہ عالمی برداری نے نوجوانوں کا مطالبہ سنا ہے۔

انہوں نے صنعتی ممالک پر زور دیا کہ اس بین الاقوامی  مسئلے  کا مل کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں