صدر ایردوان کی ٹیکنو فیسٹ میں شرکت اور زائرین سے خطاب

ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی منڈی نہیں  بلکہ پیدا وار کرنے والا ایک ملک بننے کے متمنی ہیں

1273746
صدر ایردوان کی ٹیکنو فیسٹ میں شرکت اور زائرین سے خطاب

صدررجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ ٹیکنو فیسٹ نے 122 ممالک کی شراکت سے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

صدر ایردوان نے  ترکی ٹیکنالوجی اوقاف اور وزارتِ صنعت و تجارت کی قیادت میں ملک کی اہم فرموں اور اداروں کے تعاون سے ترکی کی بڑی ترین ٹیکنالوجی نمائش ٹیکنو فیسٹ  کا معائنہ کیا۔

صدر  نے بروز منگل شروع ہوتے ہوئے کل اختتام پذیر ہونےو الی ٹیکنو فیسٹ  میں لوگوں کی دلچسپی میں وسیع پیمانے پر اضافے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ "گزشتہ برس 16 عنوانات کے تحت  مقابلے کرائے گئے تھے جن میں 20 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔ امسال  19 مقابلوں کا  انعقاد کیا جا رہا ہے اور اپنے اپنے فن و ہنر کا مظاہرہ کرنے والے  نوجوانوں کی تعداد  میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔  ملک کے 81 اضلاع اور 122 ممالک سے زائرین اس فیسٹیول کو دیکھنے آئے ہیں۔

اس موقع پر زائرین سے خطاب کرنے والے صدرِ ترکی نے بتایا کہ "ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی منڈی نہیں  بلکہ پیدا وار کرنے والا ایک ملک بننے کے متمنی ہیں۔"

یوکیرین کے وزیر داخلہ آرسن آواکووف نے بھی اس اس میلے میں شرکت کی۔

 

 



متعللقہ خبریں