جنوبی کوریا: خنزیروں میں موذی وبا پھیل گئی،4 ہزارخنزیر تلف

ملکی وزیر زراعت  کم ہایون سو   نے بتایا کہ  یپاجو نامی شہر  کے ایک فارم ہاوس میں  موجود 5 خنزیر اس وبا سے ہلاک ہو ئے جس کے بعد وہاں موجود تقریباً 4 ہزار خنزیروں کو تلف   کرنے کا آغاز  ہو گیا ہے

1270925
جنوبی کوریا: خنزیروں میں موذی وبا پھیل گئی،4 ہزارخنزیر تلف

جنوبی کوریا میں افریقی خنزیروں کے باعث  وباپھوٹ پڑی ۔

 یان ہاپ  کی  خبر کے مطابق ، ملکی وزیر زراعت  کم ہایون سو   نے بتایا کہ  یپاجو نامی شہر  کے ایک فارم ہاوس میں  موجود 5 خنزیر اس وبا سے ہلاک ہو ئے جس کے بعد وہاں موجود تقریباً 4 ہزار خنزیروں کو تلف   کرنے کا آغاز  ہو گیا ہے۔

 وزیر  زراعت نے  بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت 6300 فارم ہاوس میں خنزیر پالے جا رہے ہیں  جن کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  افریقی خنزیروں  میں پھیلی یہ موذی  وبا انسانوں کے لیے خطرناک نہیں ہے۔

 اس وبا کے شکار خنزیروں  کی  زیادہ تر تعداد  جنوبی کوریا ۔ فلپائن، چین اور ویت نام میں  موجود ہے ۔



متعللقہ خبریں