ترکی اور کیوبا کے مابین شعبہ طب میں تبادلے کا اہم معاہدہ

دو طرفہ ماہرین اور ٹیکنالوجی  کا تبادلہ، کینسر کے ٹیکے اور کلینک  تحقیقات   کے   حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا جائیگا

1268758
ترکی اور کیوبا کے مابین  شعبہ طب میں تبادلے کا اہم معاہدہ

ترکی ادویات و طبی سازو سامان کے ادارے اور کیوبا کے سرکاری ادویات و طبی آلات کنٹرول سنٹر کے مابین دو طرفہ موثر اور معیاری آلات تک  رسائی کے  قیام کے زیر مقصد ایک ضابطہ مطابقت قائم ہوئی ہے۔

وزیر صحت فخرالدین کوجا  نے اس ضابطہ مطابقت کے حوالے سے تحریری اعلان میں  بتایا ہے کہ وزارت صحت کے بنیادی سٹریٹیجک اہداف میں شامل  مقامی پیداوار اور اس کے فروغ کے معاملے میں بین الاقوامی تعاون  میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ہدف کی راہ میں اٹھائے گئے اقدامات  میں ایک نئے کا اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کوجا نے بتایا کہ اس ضمن میں ترکی اور کیوبا کے متعلقہ اداروں کے درمیان  مطابقت قائم ہو گئی ہے۔

وزیر کا کہنا  تھا  کہ اس معاہدے کی بدولت دونوں اداروں کے مابین زیادہ موثر باہمی تعاون چینلز کے قیام اور دونوں ممالک کے معاشروں کو با اعتماد، موثر اور معیاری  طبی  سہولیات اور متعلقہ سازو سامان کی رسائی کا مقصد بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاصکر انویٹیو مالیکیولر   ڈویلپمنٹ اور کینسر کے علاج معالجے کی تحقیقات  پر اہم سطح کے تجربات کے مالک کیوبا کے ساتھ دو طرفہ ماہرین اور ٹیکنالوجی  کا تبادلہ، کینسر کے ٹیکے اور کلینک  تحقیقات   کے   حوالے سے معلومات کے تبادلے اور دیگر متعلقہ امور بھی اسی مطابقت کے دائرے میں شامل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کیوبا کے ساتھ طے پانے والا یہ معاہدہ شعبہ حفظان صحت سمیت باہمی تعلقات  و تجارت کے فروغ  میں اہم سطح کی معاونت فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں