ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار کا ماڈل تیار ہو گیا

ہم نے ، ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کر لیا ہے: سلجوق بائیراکتار

1248774
ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار کا ماڈل تیار ہو گیا

ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار  "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار ہو گیا ہے۔

بائے کار ٹیکنیک کے منیجر اور ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف کے منتظم سلجوق بائیراکتار نے کہا ہے کہ ہم نے ، ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کر لیا ہے۔

بائراکتار نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پروٹوٹائپ کی پیداوار مکمل ہونے پر" ٹیکنو فیسٹ" صنعتی میلے  میں پہلی پرواز کی جائے گی۔

انہوں نے "جیزیری" کے ڈیزائن کے بارے میں اپنے فالوئرز کی آراء بھی طلب کیں۔



متعللقہ خبریں