آمازون جنگلات میں خطرناک سطح کی تخریب کاری

کرہ ارض کے بڑے ترین بارشوں کے حامل آمازون جنگلات کا تحفظ موسمی تغیرات  کے خلاف جدوجہد  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

1244161
آمازون جنگلات میں خطرناک سطح کی تخریب کاری

آمازون  میں ماہ ِ جولائی میں ایک ہزار مربع کلو میٹر سے زائد رقبے پر محیط جنگل کی تخریب کاری کی گئی ہے۔

برازیل میں انتہائی دائیں  بازو   کے نظریات کے حامل ییئر بول سونارو  کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد برازیل کے آمازون جنگلات میں تخریب کاری میں اضافہ ردِ عمل کا موجب بن رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت کی وجہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر کھیتی باڑی اور معدنیات نکالنے کے خلاف جدوجہد میں کمی لانے سمیت  دیگر سزاؤں پر توجہ نہ دینا ہے۔

قومی خلائی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق آمازون میں  ایک ہزار مربع کلو میٹر سے زائد کے رقبے کی محض ایک ماہ میں تخریب کاری سال 2016 کے بعد ایک ماہ میں بلند ترین سطح کی تخریب کاری ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کرہ ارض کے بڑے ترین بارشوں کے حامل آمازون جنگلات کا تحفظ موسمی تغیرات  کے خلاف جدوجہد  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں