چوتھا بحری جہاز قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے سفر پر روانہ

ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کو اسی عزم سے جاری رکھے گا

1236708
چوتھا بحری جہاز قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے سفر پر روانہ

وزیر ِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز کا کہنا ہے کہ ترکی  کی مشرقی بحیرہ روم میں 2 ڈرلنگ اور ایک زلزلہ کے اثرات کا جائزہ لینے والے بحری جہاز   کی  کاروائیوں کے بعد  اب اورچ  رئیس  سسمک ریسرچ بحری جہاز بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

وزیر دونمیز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کو اسی عزم سے جاری رکھے گا، ہم اپنی سمندری حدود اور شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ کی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اجازت دیے جانے والے مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کام منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ ترکی  اس ضمن میں خود مختار ہے اور یہ اپنے چار بحری جہازوں کے ساتھ تلاش کے کام میں مصروف ہے۔

وزیر نے مزید کہا ہے کہ ترکی خطے میں اس کی حاکمیت کے حقوق کو نظر انداز کرنےو الی ہر کوشش اور اقدام  کے خلاف تمام تر متعلقہ وزارتوں کے درمیان تعاون  کے ماحول میں لازمی اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں