برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں میں سے شور نکلنا ضروری ہوگا: یورپی یونین

قانون کی رو سے  یورپی یونین میں فروخت ہونے والی  برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں کے انجن سے  20 کلومیٹر کی رفتار سے چلتے وقت 56 ڈیسیبل کا شور نکلنا ضروری ہوگا

1228514
برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں میں سے شور نکلنا ضروری ہوگا: یورپی یونین

یورپی  یونین  ممالک میں   فروخت ہونے والی برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں  سے  شور بلند ہونا اب ضروری ہوگا۔

 یورپی پا رلیمان  کی طرف سے  سن 2014 میں  منظور  شدہ  ایک قانون 5 سال کے بعد بالاخر گزشتہ روز  نافذ  العمل قرار پایا ۔

اس قانون کی رو سے  یورپی یونین میں فروخت ہونے والی  برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں کے انجن سے  20 کلومیٹر کی رفتار سے چلتے وقت 56 ڈیسیبل کا شور نکلنا ضروری ہوگا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سن 2021 تک یہ نظام  ہر برقی گاڑی میں نصب کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں