دنیا بھر انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد 3٫8 ارب

صارفین کی سب سے بڑی تعداد عوامی جمہوریہ چین میں ہے تو بھارت دوسرے نمبر پر ہے

1219003
دنیا بھر انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد 3٫8 ارب

بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آرہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کتک بڑھتے ہوئے 3٫8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کہ عالمی نفوس  کےنصف سے زیادہ ہے۔ نیٹ کے صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفیک میں، 15 فیصد یورپ میں ، 13 فیصد افریقہ اور مشرق وسطی میں، 10 فیصد  الطینی امریکہ اور کیریبیئن میں جبکہ 9 فیصد شمالی امریکہ میں ہے۔

صارفین کی تعداد کے اعتبار سے21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر  12 فیصد  شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15 واں ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں