"فانی" سمندری طوفان بھارت سے ٹکرا گیا،10 لاکھ افراد منتقل

حکام نے بتایا ہے کہ اس  طوفان  کے ساتھ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں لیکن فوری طور پر اس قدرتی آفت کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

1194330
"فانی" سمندری طوفان بھارت سے ٹکرا گیا،10 لاکھ افراد منتقل

طاقتور سمندری طوفان "فانی" بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ اس  طوفان  کے ساتھ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں لیکن فوری طور پر اس قدرتی آفت کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 ممکنہ تباہی کے پیش نظر ریاست اڑیسہ کے حکام نے تقریبا 10 لاکھ  افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

 ساتھ ہی ریاست  مغربی  بنگال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

 بتایا  گیا ہے کہ ان ریاستوں میں15 مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی بھی  تاکید کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں