بھارت نے جوہری حملے کی استعداد رکھنے والی آبدوز روس سے مانگ لی

"چاکرا تھری"  نامی  یہ آبدوز  سن 2025 سے ہندوستانی سمندروں میں ہوگی اور کم ازکم دس سال تک اس ملک کے بحری بیڑے کے لیے خدمات ادا کرے گی

1159847
بھارت نے جوہری حملے کی استعداد رکھنے والی آبدوز روس سے مانگ لی

بھارت نے روس کے ساتھ  ایک نئی آبدوز کو کرائے پر لینے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

نیوی ریکگ نیشن کی خبر کے مطابق  ہندوستان اور روس نے نیو دہلی میں تیسری جوہری حملہ کرنے کی اہلیت رکھنے  والی آبدوز کو کرائے پر لینے کے زیر مقصد تین ارب  ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 جس کے تحت "چاکرا تھری"  نامی  یہ آبدوز  سن 2025 سے ہندوستانی سمندروں میں ہوگی اور کم ازکم دس سال تک اس ملک کے بحری بیڑے کے لیے خدمات ادا کرے گی۔

آکولا قسم کی یہ روسی آبدوز  ہندوستانی نظام سے ہم آہنگ ہو گی  تو اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ  ہندوستان اور روس کے مابین آئندہ برس سے معاہدے کی مدت پوری ہونے والی "چاکرا ٹو" نامی آبدوز کے کرائے کی مدت میں اضافے کے لیے بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔

یہ آبدوز زیر سمندر 530 میڑ گہرائی تک اتر سکتی ہے اور  تیس سمندری میل فی گھنٹہ کی رفتار سے  غوطے لگانے سمیت 73 عملے کی گنجائش کی حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں