یوگنڈا نےموٹر کمپنیوں کی نیندیں اڑا ڈالیں،ہائی برڈ گاڑی بنا ڈالی

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا  نے مقامی وسائل سے ہائی برڈ گاڑی تیار کر ڈالی  ہے جس کا نام کیرا ایو ی ایس   ہے اور جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےکی صلاحیت رکھتی ہے

1129973
یوگنڈا نےموٹر کمپنیوں کی نیندیں اڑا ڈالیں،ہائی برڈ گاڑی بنا ڈالی

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا  نے مقامی وسائل سے ہائی برڈ گاڑی تیار کر ڈالی  ہے ۔

 یہ گاڑی حکومت یوگنڈا اور ماکاریرے یونیورسٹی  کے اشتراک سے قائم   کیرا موٹرز کی کاوش ہے  جس کے تمام تجربات کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

اس گاڑی کو  کیرا ایو ی ایس   کا نام دیا گیا ہے جو کہ سیڈان ماڈل ہے۔

اس گاڑی کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے  جو کہ اپنے منفرد ڈیزائن    سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔

  متعلقہ موٹر کمپنی نے اب گاڑی کی سلسلہ وار تیاری کےلیے  جنجہ  صنعتی علاقے میں  کارخانہ   بنانےکےلیے  معاہدہ طے کرلیا ہے  جہاں 2 ہزار افراد   کو روزگار ملے گا ۔

 



متعللقہ خبریں