برطانیہ: زہریلی گیس سے متاثرہ دو افراد اسپتال میں داخل،حالت تشویش ناک

برطانوی شہر سالسبری میں دو افراد کو ایک نا معلوم مواد  کے ساتھ رابطے کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے

1005580
برطانیہ:  زہریلی گیس سے متاثرہ دو افراد اسپتال میں داخل،حالت تشویش ناک

برطانوی شہر سالسبری میں دو افراد کو ایک نا معلوم مواد  کے ساتھ رابطے کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 واضح رہے کہ یہ دونوں شہری بھی اُسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سابق روسی جاسوس سرگی سکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کو بھی زہریلی گیس کے ایک حملے کے بعد رکھاگیا تھا۔

 برطانیہ نے اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی تھی جنہیں  اس  نے مسترد کردیا  تھا



متعللقہ خبریں