ماونٹ اگونگ متحرک،جزیرہ بالی کے ہوائی اڈے بند

انڈونیشین حکام نے آتش فشاں" ماؤنٹ اگونگ" کےمتحرک ہونے کے سبب تفریحی سیاحتی جزیرے بالی اور آس پاس کے دو دیگر ہوائی اڈوں کو بند کر دیا ہے

1002393
ماونٹ اگونگ متحرک،جزیرہ بالی کے ہوائی اڈے بند

انڈونیشین حکام نے آتش فشاں" ماؤنٹ اگونگ" کےمتحرک ہونے کے سبب تفریحی سیاحتی جزیرے بالی اور آس پاس کے دو دیگر ہوائی اڈوں کو بند کر دیا ہے۔

انڈونیشیا  کے قومی ادارہ برائے انسداد آفات کے ترجمان کے مطابق ،بالی کے  ہوائی اڈے کو 16 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ مشرقی جاوا کے دو دیگر ہوائی اڈے بھی مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے تک بند رہیں گے۔

 ایجنسی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ" ماؤنٹ اگونگ "سےگزشتہ  بدھ کے روز سے مسلسل  فضا میں ڈھائی ہزار میٹر کی بلندی تک راکھ کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

 حکام  کا کہنا ہے کہ  ہوائی اڈے  بند کرنے کا اقدام سلامتی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں