جادو یا پھر سائنس کا کمال

تحقیقات کے مطابق  اس مادے سے تیار شدہ  ٹوٹے شیشے   کو 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ایک گھنٹے تک دبانے  سے  اصلی شکل میں  بدلا جا سکتا ہے

869235
جادو یا پھر سائنس کا کمال

جاپان  نے  چکنا چور  ہونے کے بعد دوبارہ اپنی    سابقہ حالت  میں ڈھل سکنے  والا   شیشہ تیار کر  لیا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی  کی ایک ریسرچ ٹیم   نے  ٹوٹنے والے   شیشے کے حصے کو   دباتے ہوئے  اس پرانی حالت میں لا سکنے والا ایک مادہ ایجاد کیا ہے۔

ریسرچ ٹیم نے  ایک نئی گوند   کی تیاری  پر کام کرتے  وقت   اتفاقیہ طور پر  خود ساختہ طور پر  مرمت کرنے کی خصوصیت کے حامل شفاف پولیمر کو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

تحقیقات کے مطابق  اس مادے سے تیار شدہ  ٹوٹے شیشے   کو 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ایک گھنٹے تک دبانے  سے  اصلی شکل میں  بدلا جا سکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس مادے کو گاڑیوں کے شیشوں  کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ  روایتی شیشے سے زیادہ مضبوط اور پائدار ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں