"ہائپر لوپ" نامی جدید مواصلاتی نظام،ریاض سے دبئی پہنچیں وہ بھی 48 منٹ میں

"ہائپر لوپ" کے نام سے ایک نئے تصوراتی نقل و حمل کے نظام کا منصوبہ زیر غور ہے جس سےریاض سے دبئی تک صرف 48 منٹ میں سفر ممکن ہوسکے گا

852352
"ہائپر لوپ" نامی جدید مواصلاتی نظام،ریاض سے دبئی پہنچیں وہ بھی 48 منٹ میں

تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولیات کے حوالے سے نت  نئے تصورات سامنے آ رہے ہیں۔

انہی تصورات اور جدید نظریات میں’ایلن مسک‘ کا پیش کردہ "ہائپر لوپ" کے نام سے ایک نئے تصوراتی نقل و حمل کے نظام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

 اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں سعودی  دارالحکومت  ریاض سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی تک صرف 48 منٹ میں سفر ممکن ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ" ہائپر لوپ" میں سطح زمین پر موجود کم دباو والی ٹیوب میں زیادہ دباو والے کیپسول کے ذریعے سفر کیا جائے گا۔

 ہوا کے  دباو  کا یہ فرق ہی کیپسول کو تیزرفتاری سے منزل مقصود تک پہنچائے گا۔

ہائیپر لوپ ٹرین میکنیزم‘ کے چیئرمین جوش کیگل نے   ا س نئے انقلابی مواصلاتی نظام  پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے توقع ظاہر کہ ’ہائیپرلوپ‘ پر  تجارتی  بنیادوں پر کام 2023ء تک شروع ہوجائے گا۔



متعللقہ خبریں