نہ صرف کیلا بلکہ کیلے کا چھلکا بھی فائدہ مند ہے

کیلے کھانے کے فائدوں سے سب ہی واقف ہیں لیکن کیلے کے چھلکے بھی کسی صورت غیر اہم نہیں۔

820961
نہ صرف کیلا بلکہ کیلے کا چھلکا بھی فائدہ مند ہے

 

ویسے تو کیلے کھانے کے فائدوں سے سب ہی واقف ہوں گے لیکن کیلے کے چھلکے بھی کسی صورت غیر اہم نہیں کیونکہ ان میں قدرتی طور پر بہت سی طبی خصوصیات پنہاں ہیں۔

کیلے کے چھلکے کامفید استعمال ملاحظہ کریں:

دانت چمکائیں

آپ دانتوں کے پیلے پن سے پریشان ہیں تو فکر نہ کریں۔ بس ایک کیلے کا چھلکا لیں اور چمچے سے چھلکے کا سفید گودا الگ کرکے اسے پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو دن میں کم ازکم دو بار ضرور لگائیں۔ یہ عمل 15 دن تک جاری رکھنے سے دانتوں کا پیلا پن دور اور چمک پیدا ہوگی۔ کیلےکےچھلکے میں موجود پوٹاشیم، میگنیشیم اور مینگنیز دانتوں پر جمے پيلے پن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مسے ختم

جلد پر مسوں کی موجودگی دیکھنے میں بدنما لگتی ہے جس سے بعض اوقات شخصیت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اب آپ گھر بیٹھے ان سے بہ آسانی چھٹکارا پاسکتے ہیں اور اس کےلیے کسی سرجری کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ روزانہ کیلے کے چھلکے کو مسوں پر رگڑاجائے اور رات بھر ایسے ہی چھوڑدیا جائے تو جلد پرموجود مسے ختم ہوجاتے ہیں اور مستقبل میں مسوں کو نمودار ہونے سے روکتے ہیں۔

وزن گھٹائیں

بڑھتے وزن سے آپ کو فکرمندی لاحق ہے تو اب اطمینان رکھیں کہ قدرت نے کیلے کے چھلکے میں وزن گھٹانے کا علاج رکھا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد دو عدد کیلے کے چھلکوں کے اندرونی حصے میں موجود سفید گودے کو نکال کر چھلکے کو پیس کر کھالیں اور رات کے کھانے سے پرہیز کریں۔ ایک مہینے تک یہ عمل جاری رکھنے سے حیران کن نتائج سامنے آئیں گے اورکم از کم 5 پاونڈ تک وزن میں کمی آئے گی۔

خارش، سوزش، داد سے نجات

کیلا انسانی جلد کی صحت کےلیے بہترین ہے۔ جلد پر خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کےلیے کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خارش اور سوزش سے متاثرہ حصے پرکیلے کا چھلکا مسلنے سے افاقہ ہوگا اور  جلن پر کیلے کا چھلکا رگڑنے سے راحت محسوس ہوتی ہے۔

درد کا علاج

سر میں درد ہویا ایڑی میں، دوا کھانے کی ضرورت نہیں۔ بس کیلے کے چھلکے کا پیسٹ متاثرہ جگہ پرلگائیں اور درد کو دور بھگائیں۔ چھلکے میں موجود میگنیشیم شریانوں میں سرایت کرکے درد کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں