کینسر کے علاج کےلیے لیموں اور میٹھا سوڈا

لیموں کی تقریباً تمام اقسام ہی ایسے مادّوں سے بھرپور ہوتی ہیں جو سرطان کے علاج میں اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

818245
کینسر کے علاج کےلیے لیموں اور میٹھا سوڈا

 جدید تحقیق سے معلوم ہوا  ہےکہ جان لیوا مرض کینسر کے علاج کےلیے لیموں اور میٹھا سوڈا (بیکنگ سوڈا) کیموتھراپی کے مقابلے میں بھی دس ہزا گنا مفید ہے۔

لیموں کو دنیا کے صحت مند ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے بے پناہ فائدے ہیں۔ لیموں کا استعمال مختلف اعتبار سے کارگر ہوتا ہے جیسے کہ بدہضمی سے نجات کےلیے، خون کی روانی میں بہتری لانے کےلیے، پھپھوندی سے نجات کےلیے، جراثیم ہلاک کرنے کےلیے وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اقسام کی کریموں اور فیس واش میں بھی لیموں کا رس استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب میٹھا سوڈا عمومی طور پر کھانوں میں ڈالا جاتا ہے لیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر لیموں کے رس اور کھانے کا سوڈا ایک ساتھ ملا کر استعمال کرلیے جائیں تو کینسر تک کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لیموں کی تقریباً تمام اقسام ہی ایسے مادّوں سے بھرپور ہوتی ہیں جو سرطان کے علاج میں اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ایک بڑی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل تحقیق کے بعد لیموں میں 12 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا خلیوں کو ہلاک کرنے کی قدرتی صلاحیت دریافت کی ہے جبکہ لیموں کا رس کینسر میں مبتلا خلیوں کو پھیلنے سے بھی روکتا ہے۔ علاوہ ازیں کینسر کے علاج میں رائج طریقے ’’کیموتھراپی‘‘ اور دواؤں کے مقابلے میں بھی لیموں کا رس 10 ہزار گنا زیادہ مفید پایا گیا ہے، بشرطیکہ اس کے ساتھ میٹھا سوڈا بھی شامل ہو۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر لیموں کو کھانے کے سوڈے (میٹھے سوڈے) میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے نہ صرف بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں بلکہ باقاعدگی سے استعمال کرنے پر کوئی سائیڈ ایفکیٹس بھی سامنے نہیں آتے۔

 



متعللقہ خبریں