"اوتے"ترک سائنس دانوں کا دریافت کردہ نیا سیارہ

'اوتے۔سیارہ' نظام شمسی سے 212 نوری سالوں کی مسافت پر ہے، یہ سیارہ مشتری سے ڈیڑھ گنا بڑا ہے اور اس پر زندگی کے آثار موجود نہیں ہیں

789228
"اوتے"ترک سائنس دانوں کا دریافت کردہ نیا سیارہ

ترک سائنس دانوں نے ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے۔

انقرہ یونیورسٹی اور ایجئین یونیورسٹی  کے پروفیسر 3 سائنس دانوں اور ایک ڈاکٹریٹ کے طالبعلم کی طرف سے دریافت کیا گیا  'اوتے۔سیارہ' نظام شمسی سے 212 نوری سالوں کی مسافت پر ہے۔

انقرہ یونیورسٹی  سائنس فیکلٹی  آسٹرونومی اور خلائی سائنسز ڈپارٹمنٹ  کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود یلماز نے کہا ہے کہ 1.5 میٹر قطر کے عدسے والی ترک۔روس ٹیلی اسکوپ کے ساتھ جاپان اوکایاما آسٹروفزکس رسد خانے  کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار میں نہایت حساس طریقے سے مشاہدہ کیا گیا ہے۔

یلماز نے کہا ہے کہ ان مشاہدات سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی ہمیں بعض تبدیلیوں کا احساس ہوا ہے۔ ترک سائنس دانوں نے پہلی دفعہ ایک سیارے کی دریافت کی ہے اور یہ ہمارے لئے باعثِ فخر و مسرت ہے۔

دس سال جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد دریافت کئے جانے والے نئے سیارے کے بارے میں سائنس دانوں کا رقم کردہ  مقالہ 'آسٹرونومی اینڈ آسٹروفزکس' جریدے  میں شائع ہوا ہے۔

مقالے کے مطابق دریافت ہونے والا سیارہ مشتری سے ڈیڑھ گنا بڑا ہے اور اس پر زندگی کے آثار موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں