سمندر میں چھپے 4 ٹن سونے کا پتہ چل گیا ،برطانوی کمپنی مصروف عمل

سن 1938 میں  لاطینی امریکہ کے راستے جرمنی جانے والے  ایک غرقاب   مال بردار بحری جہاز کے ڈھانچے   کی موجودگی  کا پتہ آئس لینڈ کے قریب  لگایا گیا ہے جسے برطانوی کمپنی نکالے گی

776838
سمندر میں چھپے 4 ٹن سونے کا پتہ چل گیا ،برطانوی کمپنی مصروف عمل

سن 1938 میں  لاطینی امریکہ کے راستے جرمنی جانے والے  ایک غرقاب   مال بردار بحری جہاز    کے ڈھانچے   کی موجودگی  کا پتہ آئس لینڈ کے قریب  لگایا گیا ہے۔

 قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس جہاز پر 4 ٹن سونا لدا ہوا تھا جو کہ  جرمنی لے جایا جا رہا تھا ۔

  برطانوی  ایڈوانس مرین  نامی ایک کمپنی نے اس جہاز کی تلاش اپنے ذمے لی اور فرائض بخوبی ادا کیے   جو کہ  آئس لینڈ سے 193 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں  غرقاب ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ  ایس ایس منڈن نامی یہ بحری جہاز  لاطینی امریکہ سے سونا لے کر جب جرمنی جا رہا تھا  تو برطانوی  بحری جہازوں کو اطلاع ملی کہ  یہ جہاز نازیوں کا ہے جس پر انہوں  نے اسے بمباری کرتےہوئے  غرق کر دیا تھا ۔

 حکومت آئس لینڈ نے کہا ہے کہ  برطانوی کمپنی کو ہماری ساحلی حدود میں کام کی جازت نہیں لہذا یہ سونا  برطانیہ کو نہیں ملے گا۔

 



متعللقہ خبریں