ڈیمنشیا  سے بچاؤ کے لیے روزانہ ایک نارنجی کھائیے ، ماہرین

ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا اور الزائیمر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

767871
ڈیمنشیا  سے بچاؤ کے لیے روزانہ ایک نارنجی کھائیے ، ماہرین

 

ڈیمنشیا بہت سے دماغی عارضوں کا مجموعہ ہے جس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت تیزی سے متاثر ہوتی ہے۔

 ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک نارنجی (اورنج) کھانے سے ڈیمنشیا کے حملے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کینو، انگور، یا سبز لیموں کھانے سے بھی یکساں فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان سب میں دماغ کی حفاظت کرنے والا مرکب موجود ہوتا ہے۔ جاپان کی ٹوہوکو یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا اور الزائیمر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ ان پھلوں میں ایک مرکب ’نوبیلیٹن‘ پایا جاتا ہے جو یادداشت کی کمی کو کم کرکے اسے دوبارہ بہتر بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں بھی اسی سے وابستہ ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس میں بوڑھے اور درمیانی عمر کے 13000 افراد کا کئی برس تک جائزہ لیا گیا ہے ۔ ان میں سے جن افراد نے انگور، نارنجی اور لیموں وغیرہ کا روزانہ استعمال کیا ان میں ڈیمنشیا اور دیگر ذہنی بیماریوں کا خطرہ 23 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں