ایک معمولی سا کیڑا انسانی زندگی کےلیے خطرہ بن رہا ہے، ہوشیار رہا جائے:بل گیٹس

ایک  دستاویزی فلم  میں بل گیٹس نے کہا کہ ایک معمولی سا قاتل کیڑا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے لہذا دنیا کو احتیاط برتنےکی ضرورت ہے

764738
ایک معمولی سا کیڑا انسانی زندگی کےلیے خطرہ بن رہا ہے، ہوشیار رہا جائے:بل گیٹس

مچھروں سے پھیلنے والی وباء انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہے

خبر  کے مطابق، یہ انتباہ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا ہے ۔ایک  دستاویزی فلم  میں بل گیٹس نے کہا کہ یہ قاتل کیڑا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی کسی بھی تباہ کن وبا کے حوالے سے اس وقت دستیاب وسائل کی کمی ہے جو کہ کسی بھی مرض کو انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میں جس حوالے سے سب سے زیادہ فکرمند ہوں، وہ مچھروں سے پھیلانے والی کوئی انتہائی سنگین وبا ہوسکتی ہے جو کہ ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے اور یہ جنگ سے زیادہ اس لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی آمد دبے پاوں ہوگی ۔اس دستاویزی فلم  میں حالیہ عرصے میں ستر سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے زیکا وائرس کا جائزہ لیا گیا جبکہ محققین نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو ایک بار پھر پلٹ سکتا ہے۔اسی طرح ملیریا بھی موجود ہے جو ہر منٹ میں دو افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا بلکہ جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ مچھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی۔انہوں نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی جاری  کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف چھ ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔



متعللقہ خبریں