آبادی میں ہوش ربا اضافہ، سن 2100 میں 11 ارب ہو جائے گی

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن2100 میں دنیا11 ارب انسانوں پر پھیل جائے گی جس کی وجہ انسانی عمر میں اضافہ ہے

664959
آبادی میں ہوش ربا اضافہ، سن 2100 میں 11 ارب ہو جائے گی

سن2100 میں دنیا11 ارب انسانوں پر پھیل جائے گی۔

خبر  کے مطابق انسانوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 زمین پر مزید آبادی کیلئے3.7 ارب کی گنجائش ہے جبکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے زمین پر نباتات اور جانوروں کی مزید ساڑھے چار لاکھ اقسام کا خاتمہ ہوجائے گا۔

 واضح رہے کہ سن  1960 کے بعد دنیا کی آبادی دگنی سے بڑھ چکی ہے۔

 آبادی کے اضافے کی وجہ سے10 ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر کے45 فیصد حصہ میں10 لاکھ لوگ باسہولت رہ سکتے ہیں مگر بے ہنگم اضافے سے رہائشی سہولت نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گی۔

 ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں