15سال بعد برطانیہ برف میں ڈھل جائے گا ،۔سائنس دان

سورج کی تپش میں 60 فیصد کمی آنے سے ہرطرف برف  ہو گی اور دریائے تھیم جم جائے گا۔ سن سولر سائیکل میں غیر معمولی تبدیلیاں ہورہی ہیں جو11برس بعد عروج پر ہونگی۔

379600
15سال بعد برطانیہ برف میں ڈھل جائے گا ،۔سائنس دان

سورج کی تپش میں 60 فیصد کمی آنے سے ہرطرف برف  ہو گی اور دریائے تھیم جم جائے گا۔ سن سولر سائیکل میں غیر معمولی تبدیلیاں ہورہی ہیں جو11برس بعد عروج پر ہونگی۔

دنیا بھر میں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں جو ہر آنے والے دن کرہ ارض پر تباہی اور تبدیلی کا باعث بن رہی ہیں ۔سائنس دانوں نے خبردار کردیا ہے کہ 15سال بعد یعنی 2030 اور 2040 کے درمیان برطانیہ مکمل طور پربرف میں ڈھل جائے گا ۔برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد سورج کی تپش میں 60 فیصد کمی آ جائے گی جس سے اس کی تپش تیزی سے کم ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ہرطرف برف جم جائے گی اور دریائے تھیم برف بن جائے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق گزشتہ ‘‘ماؤنڈر مینیمم’’ 1645 میں پیش آیا تھا جو 1715 تک رہا جسے آئس ایج کہا جاتا ہے۔یہ منی آئس ایج برطانیہ میں روزانہ شدید ٹریفک جام کا باعث بنے گا۔اس پیش گوئی کو پیش کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سورج کا نیا ماڈل جسے سن سولر سائیکل کہا جاتا ہے اس میں تیزی سے غیر معمولی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں جو 11 سال بعد اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔ سیکنڈ ڈائمو اور فرسٹ ڈائمو ایسی ویوز ہیں جو آپس میں مل کر موجودہ سولر سائیکل کو تشکیل دیتی ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پیش گوئی 97 فیصد تک درست ثابت ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ مقناطیسی موجیں جوڑے کی شکل میں سامنے آتی ہیں اور ہر کسی کی فریکوئنسی 11 سال کی ہوتی ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ 20 سال بعد برطانیہ آئس ایج کا شکار ہو جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں