3٫5 سالہ بچے کی قابلیت کا حامل روبوٹ

انقرہ کی مڈل ایسٹَ ٹیکنکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اعلی خوبیوں کے مالک ایک روبوٹ کو تیار کیا ہے

264496
3٫5 سالہ بچے کی قابلیت کا حامل روبوٹ

مڈل ایسٹ ٹیکنکل یونیورسٹی کے محققین نے کسی ساڑھے تین سال کے بچے کی ذہانت اور حرکات و سکنات کی قابلیت کا مالک ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو کہ پرانے روبوٹ "iclub " کے ساتھ خبر رسانی کی کوشش کرے گا۔ اس روبوٹ کا نام "ناؤ" رکھا گیا ہے۔
انقرہ کی مڈل ایسٹ ٹیکنکل یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینیرنگ اسوسیئٹ پروفیسر ڈاکٹر سنان کالکان کا کہنا ہے کہ پیارا روبوٹ اٹھنے ، بیٹھنے، رقص کرنے اور بات کرنے کی قابلیت کا مالک ہے، علاوہ ازیں یہ باتیں بھی سمجھتا ہے۔ ارد گرد کی چیزوں کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے، حتی فٹ بال بھی کھیل سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روبوٹ کسی ساڑھے تین سال کے بچے کی طرح حرکت کرنے کی قابلیت کا حامل ہے جسے آئی کلب ربوٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں