ایبولا وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

مغربی افریقہ کے ملکوں میں اس وائرس کے سبب اب تک چھہ سو بہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں کہ جس کا دائرہ دیگر خطوں میں پھیل رہا ہے

75011
ایبولا وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

ایبولا وائرس کی تباہی نے افریقہ کے غیرمتاثرہ ملکوں میں بھی خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے اور یہ خدشہ بھی پایا جا رہا ہے کہ یہ وائرس افریقہ سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔
لائبیریا سے پہنچنے والے ایبولا وائرس کے شکار ایک شخص کی موت کے بعد نائیجیریا میں اس موذی وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
لائبیریا سے پہنچنے والا مریض نائجیریا کے شہر لاگوس میں ہلاک ہو گیا۔
یہ مریض جس طیارے پر نائجیریا پہنچا اس کی ایک منزل ٹوگو بھی تھی لہذا جب پرواز وہاں پہنچی تو وہاں بھی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔
نائیجیریا میں ایبولا کی تشخیص سے قبل مغربی افریقہ کے ملکوں میں اس وائرس کے سبب پہلے ہی 672 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایبولا وائرس کی یہ تباہی ایک ریکارڈ ہے اور اب آبادی کے لحاظ سے افریقہ کا سب سے بڑا ملک نائیجیریا بھی اس وائرس کی زد میں ہے۔
لائبیریا سے لائے گئے مریض کی ہلاکت کے بعد نائیجیریا کے اخبارات نے ایبولا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو انتہائی تیز تر قرار دیا ہے۔
نائیجیریا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بیرون ملکوں سے آنے والے مسافروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں