خربوزہ: موسم گرما کا فرحت بخش و مقوی پھل

67355
خربوزہ: موسم گرما کا فرحت بخش و مقوی پھل

موسم گرما کا لذیذ اور فرحت بخش پھل خربوزہ نہ صرف انسانی جسم کی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے بلکہ یہ مختلف بیماریوں سے حفاظت میں بھی ایک مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ پھل 95 فیصد تک مختلف حیاتین اور معدنیات کا مجموعہ ہے۔
خربوزہ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو نظام ہضم کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس میں شامل معدنیات معدے کی تیزابیت کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
خربوزے میں شامل کروٹینائڈ نامی حیاتین سرطان سے بچاؤ کی قدرتی دواہے اور پھیپھڑوں کے سرطان کے خطرات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔
خربوزہ میں شامل ایک خاص جزو اڈینوسائن خون کے خلیوں کو جمنے نہیں دیتا اور اگر ایسا نہ ہو تو یہ چیز بعدازاں دل کے دورے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ خربوزہ جسم میں خون کی گردش کو معمول پر رکھتا ہے، جس سے دل کا دورے جیسی بیماریوں کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں۔
جلدی صحت کی برقراری اور بہتری کے لئے خربوزہ نہایت عمدہ غذا ہے۔ خربوزہ میں شامل اجزا جلد کو نہ صرف خوبصورت و ملائم بناتے ہیں بلکہ جلدی بیماریوں سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔
خربوزے کا استعمال گردوں کو صاف کرتا ہے اور گردے میں جمی ہوئی کثافتوں کو بھی دور کر دیتا ہے اور اگر خربوزے کو لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ یورک ایسڈ جیسی تکلیف میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔
نوے فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن میں بھی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں