اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا اجلاس

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں ایک سو ساٹھ ملکوں سے 200 نمائندے شرکت کر رہے ہیں

105739
اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا اجلاس


اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا پہلا اجلاس۔۔
عالمی ماحولیاتی مسائل کے بارے میں فیصلوں کی توقع ہونے والی ماحولیاتی اسمبلی کے اجلاسوں کا آغاز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوا ہے۔
اجلاس میں 160 ملکوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
منگولیا کے وزیر ماحولیات اویون سنانجا سورین کو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔
دو برس قبل تشکیل پانے والی ماحولیاتی اسمبلی کے نیروبی کے اجلاس کا ایجنڈہ غیر قانونی طریقے سے جنگلی جانوروں کی تجارت اور ان کے شکار کے مسائل پر مبنی ہے۔
پانچ روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں 160 ملکوں سے 200 نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں ترکی کی نمائندگی ماحولیات و شہری آباد کاری کے وزیر ادریس گل لوجے کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں