لال بیگ اور مچھروں کو مارنے والی گھریلو دوا

آدھا کپ سبزی جاتی تیل (ویجی ٹیبل آئل)، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو اچھی طرح سے آپس میں ملا لیجیے آپ کی دوا تیار ہے۔

697011
لال بیگ اور مچھروں کو مارنے والی گھریلو دوا

 

شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں لال بیگوں اور مچھروں کا مسئلہ موجود نہ ہو اور اسی وجہ سے گھریلو اشیائے صرف میں کیڑے مار دوائیں ہر وقت شامل رہتی ہیں لیکن اس مقصد کے لیے ایک دوا آپ گھر پر خود بھی بناسکتے ہیں جو ایک سیکنڈ کے اندر اندر کسی بھی لال بیگ یا مچھر کو ہلاک کرسکتی ہے۔

یہ دوا تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آدھا کپ سبزی جاتی تیل (ویجی ٹیبل آئل)، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو اچھی طرح سے آپس میں ملا لیجیے، آپ کی دوا تیار ہے۔

جب بھی دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اس کے تمام اجزاء ایک بار پھر آپس میں یکجان کرلیں۔ اس کا چھڑکاؤ ان تمام جگہوں پر کریں جہاں لال بیگوں اور مچھروں کی تعداد زیادہ ہو۔ جونہی یہ گھریلو جادوئی اسپرے ان پر پڑے گا وہ اس طرح سے مرنے لگیں گے جیسے آپ نے کوئی خطرناک جراثیم کش دوا اُن پر چھڑک دی ہو۔

ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اس دوا کے استعمال سے آپ کے گھر میں مچھروں اور لال بیگوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوجائے گی اور مہنگی دوا پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت بھی الگ ہوگی۔



متعللقہ خبریں