ترکیہ نے اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمدات کو محدود کر دیا

یہ پابندیاں اس وقت تک نافذ رہیں گی جب تک اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور  کافی اور بلا تعطل امداد کی اجازت دیتا ہے

2126153
ترکیہ نے اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمدات کو محدود کر دیا

ترکیہ نے اسرائیل کو  مصنوعات  کی برآمدات  کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موضوع پر وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی کا فیصلہ ریبار سے لے کر فلیٹ اسٹیل تک، ماربل سے لے کر سرامک تک کی مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "ترکیہ 9 نے   اپریل 2024 سے  بعض مصنوعات کی اسرائیل کو برآمدات  میں حد بندی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا وزارت کی طرف سے فی الفور اطلاق کیا جائیگا۔

یہ پابندیاں اس وقت تک نافذ رہیں گی جب تک اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور  کافی اور بلا تعطل امداد کی اجازت دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں