ترکیہ میں گزشتہ 10 ماہ سے صنعتی پیداوار میں اضافے کا رحجان

سالانہ بنیادوں پر 11.5 فیصد کے اضافے کے  ساتھ اپریل 2023 سے  بلندی کا  رجحان جاری ہے

2126032
ترکیہ میں گزشتہ 10 ماہ سے صنعتی پیداوار میں اضافے کا رحجان

ترکیہ میں صنعتی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ 10 ماہ سے جاری ہے۔

ترک شماریاتی ادارے نے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

صنعتی پیداوار، جو ترقی کے اہم اشاروں میں سے ایک ہے، فروری میں بھی بلندی کی طرف  جاری رہی۔

سالانہ بنیادوں پر 11.5 فیصد کے اضافے کے  ساتھ اپریل 2023 سے  بلندی کا  رجحان جاری ہے۔

پروڈکشن انڈیکس فروری میں سالانہ بنیادوں پر کان کنی اور قیمتی پتھروں کے شعبے  میں 12.8 فیصد بڑھ گیا۔

پیداواری صنعت  میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا ہے تو ماہانہ بنیادوں پر صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

فروری میں صنعتی پیداوار میں ماہانہ 3.2 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں