ترکیہ میں قائم  اعتماد اور استحکام کےاثرات کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

بین الاقوامی سرمایہ کارایسوسی ایشن نے'بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری بلیٹن' شائع کیا ہے۔ اعداد و شمار کےمطابق، جنوری میں ترکیہ میں 910 ملین ڈالر کی بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے اوراس طرح گزشتہ سال جنوری کےمقابلےمیں میں  20 فیصد اضافہ

2114834
ترکیہ میں قائم  اعتماد اور استحکام کےاثرات کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

ترکیہ میں قائم  اعتماد اور استحکام کےاثرات کو اب   عالمی سطح پر بھی  محسوس کیا  جا رہا ہے۔

ترکیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی سرمایہ کار ایسوسی ایشن نے 'بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری بلیٹن' شائع کیا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق، جنوری میں ترکیہ میں 910 ملین ڈالر کی بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس طرح گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں اس میں  20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شعبہ جاتی بنیادوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کان کنی کے شعبے میں دیکھی گئی۔

جنوری میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سرمایہ کاری 44 فیصد کے امریکہ سے آئی ہے۔ اس کے بعد جرمنی 17 فیصدکے ساتھ دوسرے  نمبر پر اور  برطانیہ 12 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہے۔ سرمایہ کاری میں یورپی یونین کے ممالک کا کل حصہ 27 فیصد رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں