برقی گاڑی کا منصوبہ ختم کر دیا ہے:ایپل

امریکی ٹیکنولوجی کمپنی ایپل  نے برقی گاڑی بنانے کا منصوبہ ملتوی کرتے ہوئے  اپنی تمام توجہ  مصنوعی ذہانت  کے منصوبوں پر مرکوز کرنے کا اعلان کیا ہے

2108473
برقی گاڑی کا منصوبہ ختم کر دیا ہے:ایپل

امریکی ٹیکنولوجی کمپنی ایپل  نے برقی گاڑی بنانے کا منصوبہ ملتوی کرتے ہوئے  اپنی تمام توجہ  مصنوعی ذہانت  کے منصوبوں پر مرکوز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 بلوم برگ نے اس حوالے سے اپنی خبر میں کہا ہے کہ  کمپنی کے دو اعلی افسران نے اس بارے میں کمپنی ملازمین کو آگاہ کیا جس سے  وہ حیران رہ گئے۔

 افسران نے  بتایا کہ یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے اور اب ہم مصنوعی  ذہانت کے منصوبوں پر کام کریں گے جن  سے ہمارا ادارہ ایک اہم مرکز میں تبدیل ہو جائے گا۔

 واضح رہے کہ ایپل کی برقی گاڑی کے منصوبے  میں سینکڑوں انجینیئرز اور ڈیزائنر مصروف عمل تھے  جو کہ اب امکان ہے کہ کمپنی سے فراغت حاصل کر لیں گے۔



متعللقہ خبریں