ترکیہ کی ریڈی میڈ  گارمینٹس اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی گزشتہ سال 33 بلین ڈالر کی برآمدات : عمر بولات

عمر بولات نےان خیالات کا اظہار  استنبول کے ریڈی میڈ گارمینٹس کے   فیشن فیسٹویل کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ کرتے  ہوئے کیا

2099001
ترکیہ کی ریڈی میڈ  گارمینٹس اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی گزشتہ سال 33 بلین ڈالر کی برآمدات : عمر بولات

وزیر تجارت عمر بولات نے کہا کہ ترکیہ کے ریڈی میڈ  گارمینٹس اور ٹیکسٹائل کی صنعت نے گزشتہ سال تقریباً 33 بلین ڈالر  مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

عمر بولات نےان خیالات کا اظہار  استنبول کے ریڈی میڈ گارمینٹس کے   فیشن فیسٹویل کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ کرتے  ہوئے کیا۔

تیار ریڈی میڈ گارمینٹس  اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی برآمدی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بولات نے کہا، کہ ترکیہ  ریڈی گارمینٹس  میں یورپ کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور دنیا کا ساتواں بڑا برآمد کنندہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ترکیہ نے  ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ کپڑوں کے شعبوں سے تقریباً 33 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔

وزیر بولات نے اس بات پر زور دیا کہ اس شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔

عام برآمدات میں ترکیہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بولات نے کہا کہ عالمی اشیا کی برآمدات میں ترکیہ  کا  حصہ 1.02 فیصد سے بڑھ کر 1.06 فیصد ہو گیا۔ 2028 میں ہدف 1.30 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمات کی برآمدات میں اپنا حصہ بڑھا رہے ہیں اور  ہم اسے 2028 میں 2 فیصد تک بڑھا دیں گے۔



متعللقہ خبریں