ترکیہ: 2023 میں فندق کی ریکارڈ برآمدات

ترکیہ نے گذشتہ سال 121 ممالک کو 2 لاکھ 83 ہزار 518 ٹن فندق برآمد کر کے ایک ارب 86 کروڑ45 لاکھ 51 ہزار 43 ڈالر زرِمبادلہ حاصل کیا

2087429
ترکیہ: 2023 میں فندق کی ریکارڈ برآمدات

ترکیہ نے گذشتہ سال 121 ممالک کو 2 لاکھ 83 ہزار 518 ٹن فندق برآمد کر کے ایک ارب 86 کروڑ45 لاکھ 51 ہزار 43 ڈالر زرِمبادلہ حاصل کیا ہے۔

بحیرہ اسود فندق برآمد کنندگان یونین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں سب سے زیادہ فندق جرمنی کو برآمد کی گئی ہے۔

جرمنی کے ہاتھ حالیہ برآمدات 76 ہزار 346 ٹن  کے ساتھ 2020 سے اب تک کی بڑی ترین برآمدات رہیں اور ان سے 49 کروڑ62 لاکھ 19 ہزار 992 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

جرمنی کے بعد جن ممالک کو فندق سب سے زیادہ برآمد کی گئی ان میں 46 ہزار 528 ٹن فندق اور 31 کروڑ 7 لاکھ 73 ہزار 337 ڈالر کے ساتھ اٹلی دوسرے اور 21 ہزار 155 ٹن فندق اور 13 کروڑ81 لاکھ 4 ہزار 314 ڈالر زرِمبادلہ کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

2023 میں جن منڈیوں نے سب سے زیادہ پیش رفت دکھائی ان میں چین سر فہرست رہا ہے۔

مذکورہ سال میں ترکیہ نے چین کے ہاتھ 8 ہزار 950 فندق فروخت کر کے  6 کروڑ 61 لاکھ 2 ہزار 881 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔



متعللقہ خبریں