جنوبی کوریا امریکہ سے 20 عدد F-35A طیارے خریدے گا

جنوبی کوریا اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے  جس کے تحت اس نے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی  کی طرف سے تیار کردہ ایف 35 اے قسم کے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر امریکی انتظامیہ نے8 دسمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے

2081448
جنوبی کوریا امریکہ سے 20 عدد F-35A طیارے خریدے گا

 جنوبی کوریا بیس عدد ایف 35 اے جنگی طیارے امریکہ سے خریدے گا۔

 یان ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے جواب میں جنوبی کوریا اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے  جس کے تحت اس نے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی  کی طرف سے تیار کردہ ایف 35 اے قسم کے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر امریکی انتظامیہ نے8 دسمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔

 یہ جنگی طیارے 2027 میں جنوبی کوریا کے حوالے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل جنوبی کوریا نے  امریکہ سے  چالیس عدد ایف 35 اے طیارے خریدے تحَ جن میں سے ایک طیارہ پرندہ ٹکرانے سے ناقابل استعمال ہو گیا تھا۔

امریکی امور دفاع پینٹاگون  سے وابستہ  دفاعی تعاون ایجنسی  کا کہنا ہے کہ  امریکی امور خارجہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 5٫06 ارب ڈالر کا معاہدہ طے کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں