فچ ریٹنگز کی سال 2024 میں عالمی شرح نمو میں سستی کی پیش گوئی

عالمی معیشت کی  شرح نمو اگلے سال 2.1 فیصد کی سطح تک رہنے کی توقع

2074556
فچ ریٹنگز کی سال 2024 میں عالمی شرح نمو میں سستی کی پیش گوئی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی  فِچ ریٹنگز کو اگلے سال عالمی معیشت میں سست روی کی توقع ہے۔

فِچ ریٹنگز کی "گلوبل اکنامک آؤٹ لک" رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے لیے عالمی معیشت کی شرح نمو کی پیش گوئی 2.5 فیصد سے بڑھا کر 2.9 فیصد کر دی گئی ہے، جب کہ یہ بتایا گیا ہے کہ  عالمی معیشت کی  شرح نمو اگلے سال 2.1 فیصد کی سطح تک رہنے کی توقع۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی سختی کے اثرات آئندہ کے ایام میں   محسوس کیے جانے کی توقع ہے، اور چین میں ہاؤسنگ سیکٹر کے مسائل اور یورو زون میں جمود کے اثرات 2024 میں عالمی معیشت کی ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں