فرانس میں ہوا بازی کنٹرولرز کی ہڑتال،متعدد پروازیں خلل کا شکار
مقامی میڈیا کے مطابق، ادارہ برائے شہری ہوا بازی کی ہڑتال کے باعث پیرس کے اورلی اور تولوس بلاناک ہوائی اڈوں پر آج ایک تہائی پروازوں کی آمدورفت متاثر رہی
2066479

فرانس میں ہوا بازی کنٹرولرز کی ہڑتال کے باعث پیرس اور تولوس کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ادارہ برائے شہری ہوا بازی کی ہڑتال کے باعث پیرس کے اورلی اور تولوس بلاناک ہوائی اڈوں پر آج ایک تہائی پروازوں کی آمدورفت متاثر رہی ۔
گزشتہ ہفتے پارلیمان سے منظور شدہ ایک قانون کے تحت ہڑتال پر موجود ملازمین سے کام لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً ملازمین نے ہڑتال کی ہے۔
نئے قانون کے مطابق ،ملازمین کو ہڑتال کرنے سے 48 گھنٹے پیشتر اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔