اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہوگیا

اقتصادی تعاون تنظیم کا سولہواں اجلاس تاشقند میں شروع ہو گیا ہے جس کے اہم موضوعات میں اسرائیل کے فلسطین کے خلاف حملوں کی روک تھام اور انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی فراہمی شامل ہونگے

2062430
اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہوگیا

اقتصادی تعاون تنظیم کا سولہواں اجلاس تاشقند میں شروع ہو گیا ہے۔

اوزبک صدر شوکت مرزیوئیف کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس سے قبل سربراہوں نے تصاویر کھنچوائیں۔

 صدر رجب طیب ایردوان  اجلاس سے خطاب اور دیگر سربراہوں سے دو طرفہ ملاقاتوں  کریں گے۔

اجلاس کے اہم موضوعات میں اسرائیل کے فلسطین کے خلاف حملوں کی روک تھام اور انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی فراہمی شامل ہونگے۔

 علاوہ ازیں اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی،اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں فروغ پر بھی غور ہوگا۔

علاقائی مسائل پر بات چیت کے حامل اس اجلاس میں  ترکیہ اور خطےکے درمیان بری رابطے کی حامل  زنگ زور راہداری کی تکمیل کے حالیہ مراحل پر بھی  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں