دنیا میں 1.1 ارب افراد غربت کا شکار

عالمی کثیر جہتی غربت انڈیکس کے مطابق، 110 ممالک میں رہنے والے 6.1  ارب افراد میں سے 1.1 ارب لوگ غربت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں

2051424
دنیا میں 1.1 ارب  افراد غربت کا شکار

بتایا  گیا  ہےکہ 110 ممالک میں رہنے والے 6.1  ارب افراد میں سے 1.1 ارب غربت سے نبرد آزما ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی طرف سے 17 اکتوبر کو عالمی انسداد غربت کے دن کے ایک حصے کے طور پر اعلان کردہ 2023 کے عالمی کثیر جہتی غربت انڈیکس کے مطابق، 110 ممالک میں رہنے والے 6.1  ارب افراد میں سے 1.1 ارب لوگ غربت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

دنیا میں ہر 6 میں سے 5 غریب سب صحارا افریقہ یا جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ خطوں میں اس کی تقسیم پر نظر ڈالیں تو یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سب صحارا  علاقے میں رہنے والے 47.8 فیصد لوگ غربت کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں جبکہ یہ شرح جنوبی ایشیا میں 34.9 فیصد ہے۔

جنوبی ایشیا اور سب صحارا افریقہ  کے علاوہ  غربت کے ساتھ جدوجہد کرنے والوں میں سے 65 فیصد چین، انڈونیشیا، میانمار، سوڈان اور یمن میں ہیں۔

اقوام متحدہ نے دنیا کے تحفظ اور اس کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جو ترقیاتی اہداف مقرر کیے ہیں ان میں 2030 تک غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

یو این ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں اضافے کو کم کرنا اور یومیہ 3.65 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنے والے کروڑوں لوگوں کو 14  ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ رقم سے غربت سے نکالنا ممکن ہے۔

 



متعللقہ خبریں