ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی برآمدات کے حوالے سے معاہدہ طے

پائپ لائنوں کے ذریعے ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی ترسیل یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

2042842
ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی برآمدات کے حوالے سے معاہدہ طے

ترکیہ سے رومانیہ کو یومیہ 4 ملین کیوبک میٹر  تک قدرتی گیس برآمد  کرنے پر معاہدہ طے پایا ہے۔

پائپ لائن پیٹرولیم ترسیل  ان کارپوریشن بوتاش  سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ "بوتاش  نے خطے کی  ایک  بڑی انرجی فرم او ایم وی  پیٹروم  کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یومیہ  4 ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی کا امکان فراہم کرنے والے اور31 مارچ 2025 تک کی مدت کے حامل  معاہدے کے دائرہ کار میں ترکیہ  سے رومانیہ کو "پائپ لائنوں کے ذریعے ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی ترسیل یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔"

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ فریقین نے ٹرانسمیشن، اسٹوریج، پیداوار اور گرین انرجی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ قدرتی گیس کی تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، یونان، بلغاریہ اور ہنگری کو قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے اہم معاہدے طے کرنے والی بوتاش فرم  رومانیہ کو بھی اس نیٹ ورک میں شامل کرتے ہوئے  ہمسایہ منڈیوں  اور یورپ میں توانائی کی ترسیل  کے تحفظ  اور تنوع میں اپنے  تعاون کو تقویت دے رہی ہے۔"

یاد رہے کہ ترکیہ نے ماہ اگست میں ہنگری جبکہ ماہ جنوری میں  بلغاریہ  کو قدرتی گیس کی برآمدات کے معاہدے  قائم کیے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں