کپادوکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ گئی

سال کے پہلے 8 مہینوں میں 30 لاکھ 53 ہزار 827 ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے کپادوکیہ کے عجائب گھروں کی سیر کی ہے: کپادوکیہ گورنر دفتر

2033779
کپادوکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ گئی

ترکیہ کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے 'نوشہر کپادوکیہ 'کے عجائب گھر اور تاریخی کھنڈرات نے جنوری۔اگست کے دوران 30 لاکھ 53 ہزار 827 سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

کپادوکیہ گورنر دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سال کے پہلے 8 مہینوں میں 30 لاکھ 53 ہزار 827 ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے پریوں کی چمنیوں، ہاٹ ایئر بالون ، زیرِ زمین شہروں اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے ہوٹلوں اور کلیسیاوں کی وجہ سے  مشہور کپادوکیہ کے عجائب گھروں کی سیر کی ہے۔

ضلعی ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹریٹ سے منسلک ان عجائب گھروں میں حاجی بیکتاش ولی عجائب گھر، 2 لاکھ 85 ہزار 200 سیاحوں کے ساتھ، سرفہرست رہا ہے۔

اس کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 14 سیاحوں کے ساتھ زیلوے کھنڈرات دوسرے  اور ایک لاکھ 565 مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ گیورمے اوپن ایئر عجائب گھر تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کے سیاحتی سیزن میں ان عجائب گھروں کی سیر کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 25 لاکھ 44 ہزار 909  ریکارڈ کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں